March 17, 2025 | 08:51 am

کوشش کریں گے اگلے میچز میں اچھا کھیلیں: خوش دل شاہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوش دل شاہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کوشش کریں گے اگلے میچز میں اچھا کھیلیں۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 9 وکٹوں سے شکست کھانے کے بعد خوشدل شاہ نے کہا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، جلد وکٹیں گرنے سے دباؤ بڑھا۔

اپنے بیٹنگ نمبر پر خوش دل شاہ نے کہا کہ جب بیٹنگ آتی ہے تو ٹیم مشکل میں ہوتی ہے یا دو چار اوورز باقی ہوتے ہیں لیکن ان کی کوشش ہر صورت ٹیم کے لیے اچھا کھیلنے کی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے جواب میں گرین شرٹس بری طرح ناکام رہی اور 18.4 اوور میں صرف 91 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے ژرف خوشدل شاہ 32 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے ۔ ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں ہی میچ اپنے نام کرلیا۔

علم میں رہے کہ پاکستان ٹیم ابھی کرائسٹ چرچ سے ڈونیڈن پہنچ چکی ہے اور آج آرام کرے گی، سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ پاکستان میں صبح سوا 6 بجے شروع ہوگا۔