March 17, 2025 | 08:24 am

مینجمنٹ ، کوچز اور کھلاڑیوں کی بار بار تبدیلیوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا: انضمام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دوسال سے پاکستان ٹیم کی کارکردگی نیچے جارہی ہے، درست سمت میں کام نہیں کریں گے تونیچے سے نیچے چلے جائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ ، کوچز اور کھلاڑیوں کی بار بار تبدیلیوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، مل بیٹھ کر سوچنا ہو گا کہ غلطی کہاں ہو رہی ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ بہت زیادہ تبدیلیوں کی بجائے بیٹھ کر سوچیں کہاں غلطی ہو رہی ہے؟ تبدیلیاں ہوں گی تو کھلاڑیوں کو اعتماد نہیں ملے گا اور صورتحال یہی رہے گی۔

سابق کپتان نے کہا ہے کہ بابر اعظم بڑا پلیئر ہے، بیڈ پیچ سب پر آتا ہے، قومی ٹیم کچھ ماہ سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی۔

انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ اور کھلاڑیوں پر اعتماد کریں اور غلطیوں کا اندازہ لگائیں کیونکہ قومی ٹیم کچھ ماہ سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ بار بار کوچز اور کھلاڑی تبدیل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انضام الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ 90ء کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائے گی۔