پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو باآسانی شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے حق میں درست ثابت ہوا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 92 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ اس نے 10.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان ٹیم اننگز کے پہلے ہی اوور سے مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں کھلاڑی پویلین روانہ ہوتے رہے۔
پاکستانی اوپنر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ عرفان خان ایک رن بنا کر چل دیئے۔
کپتان سلمان آغا نے تھوڑی مزاحمت کی مگر وہ بھی 18 رنز بنا کر چل دیے، شاداب خان محض 3 رنز بنا سکے۔
مڈل آرڈر میں خوشدل شاہ کی مزاحمت بھی 32 رنز تک ہی محدود رہی، عبدالصمد نے 7، جہانداد خان نے 17، شاہین شاہ 1 اور ابرار احمد 2 رنز بنا سکے جبکہ محمد علی ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، جیمیسن 3، ایش سودھی 2 اور فولکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بعدازاں نیوزی لینڈ نے آسان ہدف کے تعاقب کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔
نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 5.5 اوورز میں 53 رنز پر گری جس کے بعد کوئی وکٹ نہ گری اور نیوزی لینڈ نے میچ 10.1 اوورز میں جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی جبکہ شاہین آفریدی نے 2 اوورز میں 17، محمد علی نے 3 اوورز میں 25 اور شاداب خان نے 2 اوورز میں 18 رنز دیے۔
پاکستان ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان آغا، محمد عرفان خان،
شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، جہانداد خان اور شاہین آفریدی شامل تھے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔
میچ سے پہلے ہیگلے اوول میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن کیا تھا جہاں بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ ٹپس دی تھیں۔
دونوں ٹیموں کی موجودگی میں گراؤنڈ میں روایتی ویلکم تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔
-
پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی
-
کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا
-
برطانوی باکسر پر وزن زیادہ ہونے پر 5 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد
-
ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی
-
عثمان خان کے چہرے پر ہاتھ لگنے سے متعلق عبید شاہ کا بیان
-
ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ پلے آف تک جاسکتے ہیں: عثمان خان
-
بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا اسپورٹس مین شپ کو بھول گئے
-
ندا ڈار کو اچانک کرکٹ سے بریک لینا کیوں پڑ گئی؟
-
پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
-
لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
-
شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں: معین خان
-
ہم کسی بھی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: مائیکل بریسویل