پاکستان ٹیم کی ہیگلے اوول گراؤنڈ میں روایتی ویلکم تقریب

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کل سے آغاز ہورہا ہے اور سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم کیلئے روایتی ویلکم تقریب کا اہتمام کی گیا۔
کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں نے تقریب میں شرکت کی جہاں قدیمی موری ٹرائب کے نمائندے بھی شریک تھے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہا جبکہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ویلکم تقریب کے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ تقریب میں میزبانوں نے پاکستانی ٹیم کو موری قبائل کی روایات اور تاریخی اہمیت بارے میں آگاہ کیا۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ تقریب میں شرکت اور ثقافتی تبادلے کا حصہ بننا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل آپسی محبت احترام اور روایت کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔
-
پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی
-
کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا
-
برطانوی باکسر پر وزن زیادہ ہونے پر 5 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد
-
ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی
-
عثمان خان کے چہرے پر ہاتھ لگنے سے متعلق عبید شاہ کا بیان
-
ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ پلے آف تک جاسکتے ہیں: عثمان خان
-
بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا اسپورٹس مین شپ کو بھول گئے
-
ندا ڈار کو اچانک کرکٹ سے بریک لینا کیوں پڑ گئی؟
-
پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
-
لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
-
شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں: معین خان
-
ہم کسی بھی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: مائیکل بریسویل