چیمپئنز ٹرافی کی جیت پر بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم ناقابل شکست رہی اور اس جیت پر بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کو ٹیسٹ کی کپتانی میں توسیع مل گئی اور اب روہت شرما انگلینڈکے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جون سے اگست تک ہونے والے دورہ انگلینڈ کے لیے روہت شرما کو اعتماد کا ووٹ مل گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے ساتھ مین منجمنٹ اور میچ کی صورت کو جانچنے کی صلاحیت شاندار رہی لہٰذا سلیکٹرز نے روہت شرما پر نئے سرے سے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روہت شرما کو یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کپتان ہوں گے۔
واضح رہے کہ بورڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد روہت شرماکی کپتانی خدشات کا شکار تھی، روہت شرما کی انفرادی کارکردگی بھی ناقص رہی تھی تین ٹیسٹ میچز میں انہوں نے صرف 31 رنز بنائے تھے۔
بورڈر گواسکر ٹرافی میں سیریز کے آخری ٹیسٹ میں روہت شرما کو ڈراپ بھی کردیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام اسٹیک ہولڈر سمجھتے ہیں ٹیسٹ میں اب بھی روہت شرما کپتانی کے لیے بہترین چوائس ہیں۔
-
پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی
-
کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا
-
برطانوی باکسر پر وزن زیادہ ہونے پر 5 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد
-
ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی
-
عثمان خان کے چہرے پر ہاتھ لگنے سے متعلق عبید شاہ کا بیان
-
ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ پلے آف تک جاسکتے ہیں: عثمان خان
-
بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا اسپورٹس مین شپ کو بھول گئے
-
ندا ڈار کو اچانک کرکٹ سے بریک لینا کیوں پڑ گئی؟
-
پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
-
لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
-
شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں: معین خان
-
ہم کسی بھی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: مائیکل بریسویل