March 15, 2025 | 10:24 am

پاکستانی فینز ہم سے خوش نہیں کیونکہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا


پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغاز کا کہنا ہے کہ پاکستانی فینز ہم سے خوش نہیں کیونکہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، ہم نے فینز کی توقعات کے مطابق کرکٹ نہیں کھیلی۔

کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم نے اپنے معیار کی کرکٹ بھی نہیں کھیلی، ہماری نئی ٹیم ہے اس کا مطلب یہ نہیں اچھی ٹیم نہیں ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے یہاں جیتنے آئے ہیں، سینئر بھی ہیں ٹیم میں اچھا کمبی نیشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر پیچ گرین لگ رہا ہے یہاں اسپنرز کو بھی مدد ملے گی، شاہین اور حارث روف کی ٹی ٹوئننٹی میں کارکردگی بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فخر اور صائم کی کمی محسوس ہوگی کیونکہ یہ دونوں ہی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، دونوں جلدی سے صحتیاب بھی ہورہے ہیں۔، امید ہے آنے والی سیریز میں دونوں ایکشن میں ہوں گے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ اب نیا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی ہے، پلینگ الیون کا ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔