پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم اینڈ اوے سیریز میں جرمانوں کا سامنا
رپورٹ: سہیل عمران
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم اینڈ اوے سیریز میں جرمانوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، سب سے زیادہ جرمانہ عامر جمال کو ہوا پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈسپلنری بنیادوں پر جرمانے اندرونی معاملہ ہے۔
قومی کرکٹرز کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز تک 30 لاکھ روپے سے زیادہ جرمانے کیے گئے ہیں۔
سب سے زیادہ جرمانہ عامر جمال کو ہوا، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انٹرویو کے دوران ایسا ہیٹ پہنا جس پر سیاسی نعرہ درج تھا، انہیں تقریباً 13 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔
آسٹریلیا میں سیریز کے دوران تین کرکٹرز کو ہوٹل تاخیر سے واپسی پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔
ساوتھ افریقہ میں بھی چار کرکٹرز کو کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوا تھا، سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، صائم ایوب اور عباس آفریدی سمیت کرکٹرز پر جرمانہ ہوئے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈسلپنری معاملات کرکٹ بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے دنیا بھر کی طرح پی سی بی بھی ایسے معاملات پبلک نہیں کرتا، ایسا کرنے سے کھللاڑیوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے کرکٹ بورڈ اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرتا۔
-
فیفا ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شکست، تیونس نے ہیڈ کوچ کی چھٹی کردی
-
فیفا ورلڈ کپ: زیدان اقبال کیساتھ پاکستانی شناخت بوٹس پر نمایاں ہو گی
-
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا ریکارڈ ساز آغاز، تین دن میں 44 ہزار سے زائد شائقین اسٹیڈیم پہنچ گئے
-
بھارت کیخلاف میچ کے بعد پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد، آئی سی سی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ کو سامنے نہ لانے کا فیصلہ
-
ارجنٹینا میں کن فٹبال شائقین کو مفت ٹی وی دینے کی پیشکش کی گئی؟
-
سری لنکا اے سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر
-
محمد یوسف بچوں کو بیٹنگ ٹپس دینے لگے
-
فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت
-
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ ڈرا ہو گیا
-
کیپ ورڈی کے گول کیپر دیوار بن گئے، اسپین پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم کو نہ ہراسکا
-
پی سی بی نے بہاولپور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن منسوخ کردیا