ٹائیگر ووڈ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

معروف گولفر ٹائیگر ووڈز اور امریکی بزنس مین اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کی سابقہ اہلیہ ونیسا ٹرمپکی دوستی کے چرچے ہونے لگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ونیسا ٹرمپ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونالڈ جونئیر کی سابقہ اہلیہ ہیں اور ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی مبینہ طور پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹائیگر ووڈز اور ونیسا کے تعلقات سنجیدہ نہیں لیکن اس جانب بڑھ رہے ہیں جیسے کہ دونوں میں کئی چیزیں مشترکہ ہیں دونوں نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھتے ہیں دونوں والدین ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ برس تھینکس گیونگ ڈے سے شروع ہوا اور دونوں میں ابتدائی طور پر صرف دوستی ہوئی لیکن اب معاملہ آگے بڑھ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کیسے ہوئی کچھ واضح نہیں لیکن دونوں فلوریڈا میں رہتے ہیں اور مبینہ طور پر تعلقات سست روی سے آ گے بڑھ رہے ہیں لیکن یہ تعلقات سنجیدہ اور مستقل ہو جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ونیسا کی بڑی بیٹی کائی ٹرمپ گولف کی شوقین ہیں اور وہ اپنے دادا کے ساتھ بھی کھیلتی ہیں اور کائی ٹرمپ بھی اسی اسکول جاتی ہیں جہاں ٹائیگر ووڈز کے بچے پڑھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز نے 2010 سے اہلیہ سے علیحدگی کے بعد شادی نہیں کی اور ڈونالڈ جونئیر اور ونیسا میں علیحدگی 2018 میں ہوئی تھی، ٹائیگر ووڈز اور ونیسا نے اپنے تعلقات کو ابھی پبلک نہیں کیا۔
-
پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی
-
کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا
-
برطانوی باکسر پر وزن زیادہ ہونے پر 5 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد
-
ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی
-
عثمان خان کے چہرے پر ہاتھ لگنے سے متعلق عبید شاہ کا بیان
-
ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ پلے آف تک جاسکتے ہیں: عثمان خان
-
بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا اسپورٹس مین شپ کو بھول گئے
-
ندا ڈار کو اچانک کرکٹ سے بریک لینا کیوں پڑ گئی؟
-
پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
-
لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
-
شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں: معین خان
-
ہم کسی بھی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: مائیکل بریسویل