February 19, 2025 | 04:03 pm

چیمپئنز ٹرافی: پاک فضائیہ کے شاندار فلائی پاسٹ کی ویڈیو

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں جاری ہے اور ٹیموں کے ٹاس کے موقع پر پاک فضائیہ نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کی فضاؤں پر پاک فضائیہ کی شیر دل ٹیم نے سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔

شیر دل ٹیم نے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے شاہین بریک کا بھی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر جے ایف 17، ایف 16 اور شیر دل شاہینوں نے پوری قوم کا لہو گرمایا۔

دوسری جانب صدرِ مملکت جناب آصف علی زرداری اور خاتونِ اول محترمہ آصفہ بھٹو سمیت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سرفراز احمد بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔