February 19, 2025 | 02:14 pm

چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔

پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تو فیلڈنگ کے دوران پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان انجرڈ ہوگئے۔

فخر زمان فیلڈنگ کے دوران گر پڑے تھے، اوپننگ بیٹر فخر زمان گراؤنڈ چھوڑ کر باہر چلے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان کی انجری کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ فخر زمان فیلڈ پر واپس آئے لیکن پھر واپس چلے گئے، فخر زمان فیلدنگ کے دوران کھنچاؤ کا شکار ہوئے۔

پاکستان ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور طیب حیدر شامل ہیں۔

ان کے علاوہ خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابراب احمد بھی حتمی الیون میں شامل ہیں۔