February 19, 2025 | 10:32 am

شائقین نیشنل اسٹیڈیم یہ چیزیں بلکل بھی لے کر نہ جائیں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج سے آغاز ہورہا ہے اور پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لیے پُرجوش بھی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دن 2 بجے کھیلا جائے گا جس کو دیکھنے کے لیے شائقین نے ابھی سے تیاری پکڑ لی ہے مگر کرکٹ فینز کو نیشنل اسٹیڈیم میں داخل ہونے ہے پہلے کچھ ایسی چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا جنہیں لے کر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہرگز نہیں ہے۔

شائقین کو موبائل فون چارج کرنے کے لیے پاور بینک کو اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی ائیر پوڈز،ہیڈ فونز، ہینڈ فری لے جاسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ چھالیہ ، پان، گٹکا بھی لے کر اسٹیڈیم میں داخل ہونا منع ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء جیسے پانی کی بوتل، چپس، کولڈرنک وغیرہ بھی شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دن 2 بجے کھیلا جائے گا۔