February 19, 2025 | 10:13 am

وہاب ریاض نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کی سُنہری یادیں تازہ کردیں

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی یادوں کو تازہ کرتے ہو ئے کہتے ہیں کہ میری بدقسمتی تھی کہ میں بھارت کے خلاف پہلے میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر باہر ہو گیا تھا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہچیمپئنز ٹرافی میں کھلاڑی کچھ کرنا چاہتے تھے ،متحرک رہے اور اور اسی وجہ سے ٹیم کو کامیابی ملی۔

سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہچیمپئنز ٹرافی 2017 کو بھلایا نہیں جا سکتا ، پاکستان ٹیم کو شاندار کامیابی ملی ۔ میری بدقسمتی تھی کہ بھارت کے خلاف میچ میں ان فٹ ہو گیا اور میں بائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہو ااور پھر میںچیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوا حالانکہ میں ایونٹ سے باہر تھا لیکن میں نے ایک ایک میچ فالو کیا یہ کامیابی کیرئیر میں اہمیت رکھتی ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستان ٹیم آئی سی سی میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت سے پہلا میچ ہارے اور پھر ایسا موقع بھی آیا کہ ایونٹ سے باہر ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا تھا پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور فتح سمیٹی ، کھلاڑی کچھ حاصل کرنا چاہتے تھے متحرک تھے اس لیے کامیابی ملی ۔

وہاب ریاض نے کہا کہ فائنل میں انڈیا کے اوپر دباؤ تھا ہم تو ان سے پہلا میچ ہارے ہوئے تھے انڈیا کو ثابت کرنا تھا کہ وہ کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ فخر زمان ، اظہر علی اور محمد حفیظ نے اچھی اننگز کھیلیں لیکن محمد عامر کا اسپیل میچ کو بھارت سے دور لے گیا تھا ، انڈیا نے فائنل میں اپنے اعصاب پر قابو نہ پایا دباؤ میں آئے اور ہم سے میچ ہار گئے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میچ میں بھارت نت ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے جواب میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان میں 338 رنز بنائے۔

بھارتی ٹیم 339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 31 ویں اوور میں ہیں پاکستانی بولرز کے آگے 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔