نیشنل اسٹیڈیم میں کئی مقامات پر بھارتی پرچم اور نام موجود: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ 15فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تمام تر معاملات براہ راست آئی سی سی کے لوگ دیکھ رہے ہیں ہم انہیں معاونت فراہم کررہے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی پرچم آویزاں نہیں کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کی تشہیر اور برانڈنگ میں بھارتی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، اسٹیڈیم میں کئی جگہوں پر بھارت کا نام اور پرچم ہے۔ ٹورنامنٹ کے پروٹوکولز کا مکمل احترام کیا جارہا ہے ۔
نمائندہ جنگ کے استفسار پر پی سی بی ترجمان نے کہا کہ میچ ڈے پر متعلقہ ٹیموں ، آئی سی سی اور پی سی بی کے پرچم لگیں گے۔ پاکستان میں سات ٹیمیں کھیل رہی ہیں ان کے پرچم لگائے جارہے ہیں۔
کراچی میں جمعے کو پاکستان کا میچ نہیں ، اس دن پاکستان کا بھی پرچم آویزاں نہیں کیا جائے گا۔ دبئی میں 23فروری کو پاکستان، بھارت امارات اور آئی سی سی کے پرچم لگیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا غیر ضروری پروپیگنڈا کررہا ہے کہ بھارتی پرچم کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
-
پولینڈ کی ایگا شواٹک نے ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کا ملائیشین کلب سے معاہدہ
-
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 1 سال بعد اگلے ماہ مدِ مقابل ہوں گے
-
سات بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
پاکستان کے ہاکی اولمپئینز نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت سے شفٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا
-
آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
-
کیمپ میں شاہین آفریدی سے سیکھنے کا موقع ملا: احمد دانیال
-
ومبلڈن ٹینس: یانک سنر نوواک جوکووچ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
ومبلڈن ٹینس: کارلوس الکاریز ٹیلر فرٹز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
رانا مشہود سے خواتین قومی نیٹ بال پلیئرز کی ملاقات
-
لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز مکمل، ٹیموں کا اعلان