February 19, 2025 | 09:13 am

چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ آج، کراچی کا ٹریفک پلان کیا ہوگا؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کراچی میں کھیلے جانے والے آج، 21 فروری اور یکم مارچ کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

میچز کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا، اسٹیڈیم آنے والے شائقین نیشنل کوچنگ سینٹراور چائنا گراؤنڈ میں گاڑی پارک کریں گے۔

کار ساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ پہنچیں گے۔ ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10سے حسن اسکوائر جاسکے گی جبکہ پیپلز چورنگی سے آنے والی ہیوی ٹریفک یونیورسٹی روڈ جاسکے گی۔

ٹریفک پلان کے مطابق کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیو ٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شائقین گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سڑک یا سروس روڈ پر کھڑی نہ کریں، شائقین کرکٹ گاڑیاں مختص مقام پر ہی پارک کریں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا اور صدرِ ،مملکت جناب آصف علی زرداری ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔