چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں بھی سرگرمیاں جاری، بینرز آویزاں
رپورٹ: سبط عارف۔۔۔دبئی میں بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں سرگرمیاں جاری ہیں۔ کہیں چیمپئنز ٹرافی کے بینرز لگائے جارہے ہیں تو کہیں دبئی کے خوشگوار موسم میں کچھ کرکٹرز شاپنگ کرنے نکل گئے اور کچھ نے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کو ترجیح دی۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم اور اطراف میں بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، ٹورنامنٹ کھیلنے والی ٹیمین بھارت اور بنگلادیش دبئی میں موجود ہیں۔
بھارتی ٹیم نے دو دن کی مسلسل انتھک مشقوں کے بعد آج آرام کیا اور کچھ پلئیرز نے دبئی کے مختلف شاپنگ مقامات کا رخ کیا جبکہ بنگلادیش کے پلئیرز نے دو دن کی دھواں دار پریکٹس اور پاکستان شاہینز کیخلاف پریکٹس میچ کی شکست کو بھلانے کیلئے آرام کو ترجیح دی اور دبئی میں وقتاً فوقتاً ہونے والی بارش میں دوستوں سے گپ شپ کی اور کچھ نے ہوٹل میں سوئمنگ کی۔
یاد رہے کہ اب تک بھارتی کھلاڑی اپنی فیملیز کے بغیر ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے ہیں لیکن کئی کھلاڑی اپنی فیملیز کےلیے شاپنگ لسٹ ساتھ لائے ہیں اور دبئی میں فیملز کی فرمائش کردہ شاپنگ بھی کی۔
بدھ کے روز دونوں ٹیمز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوبارہ پریکٹس کریں گی اور میڈیا سے گفتگو بھی کریں گی۔
اس دوران توقع ہے کہ شائقین کرکٹ بھی دونوں ٹیمز کی سپورٹ کیلئے ’ٹیمز بس‘ کے قریب جمع ہوں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے حوالے سے دبئی میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف ٹرافی کے خصوصی بورڈز اور بینرز نصب کر دیے گئے ہیں، جو ماحول کو مزید پرجوش بنا رہے ہیں۔
بھارت اور بنگلادیش کے درمیان آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا دوسرا میچ جمعرات 20 فروری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جس کا شائقین بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
-
دورہ انگلینڈ کےبعد کرکٹرز کی وطن واپسی، رضا اللہ کا شاندار استقبال
-
محمد رضوان کا سائبر کرائم انویسٹی گیشن کو بھیجے گئے خط کا متن سامنےآگیا
-
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد محمد عباس کی ڈربی شائر میں واپسی
-
اسٹیو اسمتھ کا ایشز میں شرکت سے متعلق بڑا بیان
-
بابر اعظم کا ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ
-
جاپان میں ایشین گیمز سے قبل رہائش کا سنگین بحران پیدا ہوگیا
-
گریٹ نارتھ رن کے دوران دو 25 سالہ رنرز چل بسے، منتظمین
-
ٹیم پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے پُرجوش ہے، ای سی بی سیکیورٹی وفد کی اجلاس کے دوران گفتگو
-
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان ٹیم پر سیمی فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
-
ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت میں کھیلنے سے متعلق بھارت کا بیان
-
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، ای سی بی کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی
-
انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکا