February 18, 2025 | 01:53 pm

پی سی بی پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے ویزوں کیلئے کوشاں

رپورٹ: ارفع فیروز ذکی۔۔۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے ویزوں کے لیے کوشاں ہے۔

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ ویزوں کے لیے پی سی بی کا ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور یو اے ای حکام سے رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی صحافیوں کےویزوں کےلیےبھی پی سی بی نےیو اے ای سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شائقین کرکٹ اور ایکریڈیشن کارڈ رکھنے والوں کے ویزوں کے اجرا پر بات چیت عمل میں آئی ہے اور پی سی بی ویزوں کے بروقت اجرا کے لیے پراُمید ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ ٹکٹ رکھنے والے شائقین نے ویزوں کے لیے پی سی بی سے رجوع کیا تھا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا اور اس میچ کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔