February 18, 2025 | 01:12 pm

کیوی کرکٹرز پاکستان کی میزبانی سے خوش

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کی میزبانی سے خوش ہو گئے۔

کیوی کرکٹرز نے فوٹو شوٹ کے دوران دلچسپ جملے بھی کہے، کین ولیمسن نے خوش آمدید کراچی کہا جبکہ راچن روندرا نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

ڈیرل مچل کا کہنا تھا کہ یہ چیمپئنز ٹرافی کا وقت ہے، اُمید ہے ٹیم اپنے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرے گی۔

علم میں رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے اور ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔