February 17, 2025 | 11:44 pm
آئی سی سی نے چیمپئز ٹرافی کی تیاری کی ویڈیو جاری کردی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئز ٹرافی کی تیاری کی ویڈیو جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کے پیغام میں بتایا گیا کہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے تھامس لائٹ نے ٹرافی ڈیزائن کی۔
ویڈیو میں ٹرافی کی تیاری کے مختلف مراحل کی عکس بندی کی گئی ہے۔
ویڈیو میں ڈیزائنر تھامس لائٹ کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی خوبصورت ٹرافی کی تیاری میں بڑی محنت کی گئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اچھی ٹرافی تیار کرنے میں کافی دباؤ ہوتا ہے، آئی سی سی کےلیے ٹرافی تیار کرنا اعزاز ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں شیڈول ہے اور ایونٹ کا پہلا میچ کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔
مزید خبریں
-
بابراعظم کی انجری کے حوالے سے اپڈیٹ سامنے آگئی
-
ڈھاکا ٹیسٹ: چائے کے وقفے تک بنگلا دیش کے 3 وکٹ پر 201 رنز
-
بی سی سی آئی کا آئی پی ایل میں گرل فرینڈز کلچر اور غیرمتعلقہ افراد کی آمدورفت پر سخت ایکشن
-
سوریا کمار یادو کی کپتانی خطرے میں، بھارتی بورڈ کسے نیا ٹی 20 کپتان بنانے کا سوچ رہا ہے؟
-
ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے
-
دو طرفہ اسپورٹس مقابلوں کیلئے بھارتی ٹیمیں پاکستان نہیں جائیں گی: بھارتی وزارتِ کھیل
-
ویرات کوہلی کے سابق ساتھی کرکٹر 36 سال کی عمر میں چل بسے
-
بابراعظم پاکستان کے بہترین پلیئر اور بیٹر ہیں: شان مسعود
-
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
-
دورۂ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کو سرکردہ کرکٹرز کی عدم دستیابی کا سامنا
-
ڈیوڈ وارنر ڈرنک ڈرائیونگ کیس میں ذمہ داری قبول کرنے پر آمادہ