February 17, 2025 | 03:12 pm

حارث روف نے نیٹ پر بولنگ شروع کردی

رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ فاسٹ بولر حارث رؤف ٹرائی نیشن سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرواتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے مگر اب انہوں نے نیٹ پر بولنگ شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کی ٹریننگ کے دوران ڈاکٹر بھی ان کی فٹنس کا جائزہ لیتے رہے۔

فاسٹ بولر حارث روف نے انجری میں بہتری کے بعد بولنگ پریکٹس کی۔

یاد رہے کہ انجری کے باعث حارث رؤف ٹرائی نیشن سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف اور فائنل میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔