February 15, 2025 | 06:51 pm

انگلینڈ کے بین ڈکٹ چیمپئنز ٹرافی کیلئے فٹ قرار

فوٹو: فائل

سہیل عمران ۔۔۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹاپ آرڈر بیٹر بین ڈکٹ کو چیمپئنز ٹرافی کےلیے فٹ قرار دے دیا۔

بین ڈکٹ بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے میں انجری کا شکار ہوئے تھے، بین ڈکٹ کی گروئن انجری کا اسکین کروایا گیا تھا۔

اسکین کے بعد بین ڈکٹ کی دستیابی اور فٹنس کی تصدیق کی گئی، جس کے بعد انہیں چیمپئنز ٹرافی کےلیے فٹ قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 18 فروری کو پاکستان پہنچے گی۔ انگلش ٹیم 22 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ لاہور میں کھیلے گی۔