February 15, 2025 | 02:16 pm

پاکستان ٹینس فیڈریشن نےپہلی بارغیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

دائیں جانب اعصام الحق اور بائیں جانب روبرٹ ڈیوس - فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن نےپہلی بارغیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے بتایا کہ روبرٹ ڈیوس نے پاکستان کےساتھ کام کرنےکےلیےدرخواست کی تھی اور اب روبرٹ ڈیوس پاکستان ٹینس فیڈریشن کےساتھ کام کریں گے۔

اعصام الحق کا کہنا ہے کہ روبرٹ ڈیوس نےتقریبا پندرہ سو کھلاڑیوں کےساتھ کام کیاہے، روبرٹ ڈیوس نےچین،کوریا،جاپان،سنگاپور،ویت نام سعودی عرب،کمبوڈیاکےساتھ کام کیاہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ میں نےبھی روبرٹ ڈیوس کےساتھ کام کیا ہے،وہ سرٹیفائیڈ کوچ ہیں اور اگلے مہینے غیرملکی ٹرینربھی پاکستان آرہےہیں جن کامیکسیکو سےتعلق ہے۔

اعصام الحق نے کہا کہ انڈر16ایشین کوالیفائنگ کھیلنےکےلیےملائشیا جارہی ہے جبکہ انڈر14اپریل میں ساؤتھ ایشین کوالیفائنگ میں جائےگی اور انڈر12 مئی میں چیمپیئن شپ کھیلےگی، روبرٹ ڈیوس نے دو ہفتے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی ہے۔