پاکستان ٹیم میں پوٹینشل ہے ہم چیمپئنز ٹرافی جیت سکتے ہیں: سلمان علی آغا

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں پوٹینشل ہے ہم چیمپئنز ٹرافی جیت سکتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوڈ کاسٹ میں سلمان بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا الگ ہی ماحول ہوتا ہے اسے سب سے بڑا میچ قرار دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی جیتنا زیادہ اہم ہے اگر ہم بھارت کے خلاف جیت جاتے ہیں اورچیمپئنز ٹرافی نہیں جیتتے تو پھر اس میچ کے جیتنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ بھارت سے ہار کر اگر ہم چیمپئنز ٹرافی جیت جاتے ہیں تو زیادہ بڑی بات ہے، کوشش کریں گے یہ میچ جیتیں اور ہم بھی اچھی پرفارمنس دیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے آلراؤنڈر نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پرجوش ہوں جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے پاکستان میں آئی سی سی ایونٹس کا انعقاد نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ فینز بہت پرجوش ہیں اور میں بھی یہ سوچتا ہوں کہ لاہور سے میرا تعلق ہے اور لاہور میں ہی ہم چیمپئنز ٹرافی اٹھائیں اور اگر ایسا ہوتا ہے کہ تو اس سے اچھا اور کچھ نہیں ہوسکتا۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ میں کرکٹ سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں، میں تین چار برس سے قومی ٹیم کے ساتھ ہوں مجھے جو نیا رول دیا ہے اسے انجوائے ہر رہا ہوں۔
قومی ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ چیلنجنگ رول ہے کوشش ہے کہ اچھی پرفارمنس سے اس کو ساتھ لے کر چلوں، نائب کپتان ہونا ایک ذمہ داری بھی ہے اور تھوڑی آزادی بھی محسوس ہوتی ہے۔
سلمان علی آغا نے بتایا کہ سعود شکیل میچ سے قبل جو اپنا پراسیس مکمل کرتے ہیں کوئی اور نہیں کرتا، وہ ڈنر کر کے نو بجے سو جائیں گے اور صبح چھ بجے ناشتہ کر لیتے ہیں اور جب ہم ناشتے کے لیے جاتے ہیں تو سعود شکیل ٹیم بس کی طرف جا رہے ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ تسلسل کے ساتھ کھیلا اور پرفارم کیا ہو تو پھر انٹرنیشنل لیول پر آسانی ہوتی ہے، آسٹریلیا اور ساوتھ افریقہ میں جیت سے بہت اعتماد ملا تھا، میں میچ سے ایک روز پہلے اپنی تمام تیاری مکمل کر لیتا ہوں۔
-
پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی ہرا دیا
-
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی قومی کرکٹرز پر سخت تنقید
-
پاکستان ٹیم کی ہیگلے اوول گراؤنڈ میں روایتی ویلکم تقریب
-
چیمپئنز ٹرافی کی جیت پر بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا
-
پاکستانی فینز ہم سے خوش نہیں کیونکہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
رمضان میں کرکٹ کا بخار، معروف کرکٹ ویب سائٹ نے کراچی کی ویڈیو جاری کردی
-
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ملک بھر میں سفر شروع
-
پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 اتوار کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم اینڈ اوے سیریز میں جرمانوں کا سامنا
-
چار ٹیمیں بھارتیوں کی، پاکستانی کرکٹرز کیلئے انگلش ’’دی ہنڈریڈ‘‘ لیگ کے راستے بند
-
پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنےکا فیصلہ
-
ٹائیگر ووڈ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں