آسٹریلیا کو سری لنکا کے ہاتھوں دوسرے ون ڈئے میں بھی شکست

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق 14 فروری کو کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان میں 281 رنز بنائے۔
مہمان آسٹریلوی ٹیم 282 رنز کا ہدف حاصلکرنے میں ناکام رہی اور 25 ویں اوور میں ہی صرف 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر کوشال مینڈس 101 رنز کے نمایاں بیٹر رہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں بھی آسٹریلیا کو 49 رنز سے شکست اٹھانی پڑی تھی۔
اس میچ میں بھی سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 46 ویں اوور میں 214 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 34 ویں اوور میں 165 رنز بنا کر ہمت ہار گئی۔
علم میں رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آسٹریلیا نے دو صفر سے اپنے نام کی تھی۔
اس ٹور کے بعد آسٹریلوی ٹیم اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے سری لنکا سے لاہور پہنچے گی، کینگروز قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلیں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی ٹیم کا اگلا میچ 25 فروری کو پنڈی میں جنوبی افریقہ سے اور 28 فروری کو لاہور میں افغانستان سے میچ ہوگا۔
-
پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی ہرا دیا
-
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی قومی کرکٹرز پر سخت تنقید
-
پاکستان ٹیم کی ہیگلے اوول گراؤنڈ میں روایتی ویلکم تقریب
-
چیمپئنز ٹرافی کی جیت پر بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا
-
پاکستانی فینز ہم سے خوش نہیں کیونکہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
رمضان میں کرکٹ کا بخار، معروف کرکٹ ویب سائٹ نے کراچی کی ویڈیو جاری کردی
-
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ملک بھر میں سفر شروع
-
پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 اتوار کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم اینڈ اوے سیریز میں جرمانوں کا سامنا
-
چار ٹیمیں بھارتیوں کی، پاکستانی کرکٹرز کیلئے انگلش ’’دی ہنڈریڈ‘‘ لیگ کے راستے بند
-
پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنےکا فیصلہ
-
ٹائیگر ووڈ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں