چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اہلخانہ دبئی نہیں جائیں گے
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں کرکٹ ٹور پر فیملیز کےلیے بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کی نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اہل خانہ کے بغیر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جائیں گے، کوئی بھی کھلاڑی اپنے ساتھ اہل خانہ کو لے کر نہیں جائے گا۔
بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کےلیے 15 فروری کو دبئی جائے گی۔ بھارتی بورڈ کی کھلاڑیوں کی نئی فیملی پالیسی کے مطابق 45 دن سے زیادہ کے ٹور کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ 2 ہفتے تک اہل خانہ رہ سکتے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کے مطابق کھلاڑی اپنے ساتھ بیوی یا کسی ساتھی کو نہیں لے جاسکیں گے۔
بی سی سی آئی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑی نے پالیسی کا پوچھا تو انہیں جواب ملا کہ پالیسی کے مطابق ہی چلیں گے۔ ایک مہینے سے کم دورانیے کے دوران اہلِ خانہ کے ساتھ ٹور کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
اس نے یہ بھی بتایا کہ غیر معمولی کیس کی صورت میں کھلاڑی کو فیملی کے تمام اخراجات خود اٹھانے ہوں گے۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے نئی فیملی پالیسی آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے بعد بنائی تھی۔
-
ٹی 20 ورلڈ کپ، بڑی ٹیمیں بھارت میں پھنس گئیں
-
نیشنل ٹی 20 کپ آج سے پشاور میں شروع ہوگا
-
پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
سلمان مرزا کا نجی ٹی وی چینل کے صحافی کیخلاف لیگل ایکشن لینے کا فیصلہ
-
بنگلا دیش نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان
-
علیم ڈار مستعفی ہونے سے قبل کرکٹ بورڈ کیلئے سنجیدہ سوالات اٹھا گئے
-
پاکستان شاہینز کی وطن واپسی کی راہ ہموار، اسکواڈ کل دبئی سے واپس روانہ ہوگا
-
منیجر کی تبدیلی، نوید اکرم ٹیم کے ہمراہ بنگلادیش نہیں جائیں گے
-
بابراعظم نیشنل ٹی20 کپ میں ایکشن میں ہونگے
-
پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانے سے آئندہ جیتنے کی کیا گارنٹی ہے؟ عثمان خواجہ
-
بھارت میں پھنسے ویسٹ انڈین کرکٹرز کو گھر پہنچانے کیلئے چارٹرڈ فلائٹ کا بندوبست