February 13, 2025 | 10:58 am
انگلینڈ کے آلراونڈر جیکب بیٹھل چیمپئنز ٹرافی سے آوٹ
رپورٹ:فیضان لاکھانی۔۔۔ انگلش کرکٹر جیکب بیٹھل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیکب بیتھل بھارت کے خلاف سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
اب اس صورتحال کے بعد انگلینڈ نے جیکب بیٹھل کی جگہچیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں ٹام بینٹن کو شامل کرلیا ہے۔
ٹام بینٹن نے آخری مرتبہ 2020 میں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔
خیال رہے کہ جیکب بیتھل چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہونے والے گیارہویں کھلاڑی ہیں۔
پاکستان کے صائم ایوب ، بھارت کے جسپریت بمرا ، افغانستان کے اے ایم غظنفر بھی ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔
ان کے علاوہ جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا اور جیرالڈ کوئٹزی بھی چیمپئنز ٹرافی سے آوٹ ہوچکے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی سے آسڑیلیا کے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک، مچل مارش اور مارکس اسٹوئنس بھی باہر ہوچکے ہیں۔
مزید خبریں
-
پی ایف ایف نے مختلف ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کو حتمی شکل دیدی
-
عثمان طارق کی بولنگ سے بھارتی خوفزدہ، توڑ ڈھونڈنے لگے
-
شاہنواز دہانی کو پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا موقع مل گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: امریکا نے نیدرلینڈز کو 93 رنز سے شکست دے دی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: یو اے ای نے کینیڈا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
-
ٹی 20 ورلڈکپ: زمبابوے نے آسٹریلیا پر ہاتھ صاف کرلیا
-
سابق کپتان انضمام الحق پی ایس ایل ٹیم راولپنڈی سے منسلک ہوگئے
-
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 30 رنز سے ہر ادیا
-
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم بھارت کیخلاف میچ کیلئے آج ٹریننگ کرے گی
-
ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ ورلڈ کپ سے باہر
-
پاکستان کا اسپن اٹیک بھارت کیلئے دردِ سر بن گیا، پاکستان کے اسپن اسلحہ خانہ پر نظریں
-
جوز بٹلر نے 122 میٹر بلند کیچ پکڑ کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا، ویڈیو وائرل