کپتان نجم الحسین شنٹو چیمپئنز ٹرافی میں حیران کرنے کیلئے پر اُمید

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسین شنٹو سب کو حیران کرنے کے لیے پر اُمید ہیں۔
نجم الحسین شنٹو کا کہنا ہے کہ ہم چیمپئین بننے کے لیے چیمپئیز ٹرافی میں شرکت کر رہے ہیں اور میرا یقین ہے کہ ہماری ٹیم میں چیمپئین بننے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی چیمپئین بننا چاہتا ہے انہیں اپنی صلاحیتیوں پر یقین ہے، ہمیں نہیں پتہ اللہ نے ہماری قسمت میں کیا لکھا ہے لیکن ہم محنت کر رہے ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں تمام 8 ٹیمیں چیمپئین بننے کا حق رکھتی ہیں۔
علم میں رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان، بھارت اور نیوزی لینڈ کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔
بنگلہ دیش ٹیم پہلا میچ 20 فروری کو بھارت کے خلاف دبئی میں کھیلے گی پھر راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں 24 فروری کو نیوزی لینڈ اور 27 فروری کو پاکستان کے خلاف میچز شیڈول ہیں۔
-
پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی ہرا دیا
-
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی قومی کرکٹرز پر سخت تنقید
-
پاکستان ٹیم کی ہیگلے اوول گراؤنڈ میں روایتی ویلکم تقریب
-
چیمپئنز ٹرافی کی جیت پر بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا
-
پاکستانی فینز ہم سے خوش نہیں کیونکہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
رمضان میں کرکٹ کا بخار، معروف کرکٹ ویب سائٹ نے کراچی کی ویڈیو جاری کردی
-
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ملک بھر میں سفر شروع
-
پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 اتوار کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم اینڈ اوے سیریز میں جرمانوں کا سامنا
-
چار ٹیمیں بھارتیوں کی، پاکستانی کرکٹرز کیلئے انگلش ’’دی ہنڈریڈ‘‘ لیگ کے راستے بند
-
پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنےکا فیصلہ
-
ٹائیگر ووڈ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں