چیمپئنز ٹرافی: وارم اپ میچز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان شاہینز کے تین اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے جو 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے وارم اپ میچوں میں حصہ لیں گے۔
14 فروری کو افغانستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے پاکستان شاہینز کی کپتانی شاداب خان کریں گے جبکہ منصور امجد کوچ کم منیجر کے طور پر کام کریں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف 17 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے محمد ہریرہ ٹیم کی قیادت کریں گےاور اعجاز احمد جونیئر کوچ کم منیجر ہوں گے۔
اسی دن (17 فروری) کو دبئی میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جس میں محمد حارث کپتان اور عمر گل کوچ کم منیجر ہوں گے۔
شاہینز اسکواڈز:
بمقابلہ افغانستان، قذافی اسٹیڈیم لاہور۔
شاداب خان (کپتان)، عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، محمد اخلاق، محمد عامر خان اور محمد عمران رندھاوا۔
بمقابلہ جنوبی افریقہ، نیشنل اسٹیڈیم، کراچی۔
محمد ہریرہ (کپتان)، عماد بٹ، فیصل اکرم، غازی غوری، حسن نواز، امام الحق، خرم شہزاد، معاذ صداقت، مہران ممتاز، نیاز خان، قاسم اکرم اور سعد خان
بمقابلہ بنگلہ دیش، آئی سی سی اکیڈمی دبئی۔
محمد حارث (کپتان)، عامر جمال، عبدالصمد، علی رضا، اذان اویس، محمد موسٰی، محمد وسیم جونیئر، مبصر خان، عمیر یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور اسامہ میر۔
شاہینز کے میچوں کا شیڈول:
14 فروری - بمقابلہ افغانستان، قذافی اسٹیڈیم لاہور۔ ( دوپہر دو بجے سے رات ساڑھے نو بجے) ۔
17 فروری - بمقابلہ جنوبی افریقہ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی (دوپہر دو بجے سے رات ساڑھے نو بجے )
17 فروری - بمقابلہ بنگلہ دیش، آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی ( دوپہر دو بجے سے رات ساڑھے نو بجے )
دیگر وارم اپ میچ:
16 فروری – نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان، نیشنل اسٹیڈیم کراچی (دوپہر دو بجے سے رات ساڑھے نو بجے ) ۔
-
پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی ہرا دیا
-
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی قومی کرکٹرز پر سخت تنقید
-
پاکستان ٹیم کی ہیگلے اوول گراؤنڈ میں روایتی ویلکم تقریب
-
چیمپئنز ٹرافی کی جیت پر بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا
-
پاکستانی فینز ہم سے خوش نہیں کیونکہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
رمضان میں کرکٹ کا بخار، معروف کرکٹ ویب سائٹ نے کراچی کی ویڈیو جاری کردی
-
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ملک بھر میں سفر شروع
-
پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 اتوار کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم اینڈ اوے سیریز میں جرمانوں کا سامنا
-
چار ٹیمیں بھارتیوں کی، پاکستانی کرکٹرز کیلئے انگلش ’’دی ہنڈریڈ‘‘ لیگ کے راستے بند
-
پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنےکا فیصلہ
-
ٹائیگر ووڈ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں