جب اللہ کی طرف سے مدد ہوتی ہے تو ریکارڈ بنتا ہے، محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ جب اللہ کی طرف سے مدد ہوتی ہے تو رکارڈ بنتا ہے۔
کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اور فخر نے اچھا آغاز کیا مگر وکٹیں گریں تو ہمیں پلان کرنا پڑا۔
محمد رضوان نے کہا کہ میں 18ویں اوور تک اسکرین دیکھ ہی نہیں رہا تھا، پانچ پانچ اوور کا پلان لے کر چلے تھے جس میں کامیابی ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ میری بھی قوم کی طرح ہمیشہ بابر سے توقع ہوتی ہے وہ بڑا اسکور کرے، بابراعظم پر بھی اس بات کا پریشر ہوتا کہ وہ رنز بنائے، اُمید ہے بابر اعظم جلد بڑا اسکور کریں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ عدم تسلسل تو ہمارے کلچر کا حصہ ہے، ہمیں کل کا کچھ پتہ نہیں ہوتا۔ ہم زمبابوے کے خلاف بھی ویسا کھیلتے ہیں جیسا آسٹریلیا سے کھیلتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صائم ایوب کا نہ ہونا ہمارا بہت بڑا نقصان ہے، اس کے نہ ہونے سے فرق پڑا ہے۔
بابر کے اوپننگ پوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رضوان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایسا پلیئر ہے کہ وہ سب سے سلجھا ہوا بیٹر ہے اس لیے اسکو اوپنر بھیجا۔
-
پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی ہرا دیا
-
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی قومی کرکٹرز پر سخت تنقید
-
پاکستان ٹیم کی ہیگلے اوول گراؤنڈ میں روایتی ویلکم تقریب
-
چیمپئنز ٹرافی کی جیت پر بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا
-
پاکستانی فینز ہم سے خوش نہیں کیونکہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
رمضان میں کرکٹ کا بخار، معروف کرکٹ ویب سائٹ نے کراچی کی ویڈیو جاری کردی
-
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ملک بھر میں سفر شروع
-
پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 اتوار کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم اینڈ اوے سیریز میں جرمانوں کا سامنا
-
چار ٹیمیں بھارتیوں کی، پاکستانی کرکٹرز کیلئے انگلش ’’دی ہنڈریڈ‘‘ لیگ کے راستے بند
-
پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنےکا فیصلہ
-
ٹائیگر ووڈ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں