سہ ملکی سیریز، پاکستان و جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی
سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوگئی۔
پہلا واقعہ جنوبی افریقہ کی اننگز کے 28ویں اوور میں پیش آیا جب مہمان ٹیم کے نوجوان بیٹر بریٹزکی ایک رن لینے کےلیے نان اسٹرائیکنگ اینڈ کی جانب دوڑے اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ٹکرا گئے۔
اس پر پاکستانی فاسٹ بولر غصہ ہوگئے اور اُنہوں نے بریٹزکی سے کچھ کہا جس پر دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے۔ شاہین آفریدی زیادہ غصے میں دکھائی دیے، بریٹزکی نے بھی اُن کو ترکی بہ ترکی جواب دیا لیکن پھر امپائرز نے آکر معاملہ رفع دفع کروایا۔
دوسرا واقعہ اگلے ہی اوور میں پیش آیا جب سعود شکیل نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کو رن آؤٹ کیا۔
اس پر اسکوائر لیگ سے کامران غلام جنوبی افریقی کپتان کے سامنے آکر جارحانہ انداز دکھانے لگے۔ باووما کو ڈائرکٹ تھرو پر رن آؤٹ کرنے والے سعود شکیل نے تو حد ہی کردی، بالکل باووما کے سامنے آکر شور مچایا اور اُن کا راستہ روکا۔
ایک لمحے کےلیے باووما رُک گئے مگر اُنہوں نے دونوں میں سے کسی کرکٹر کو جواب نہیں دیا اور فوراً ہی امپائرز نے آکر کامران غلام اور سعود شکیل کو سمجھایا۔
-
ٹی20 ورلڈکپ: بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے، آئی سی سی کا اعلان
-
آسٹریلیا کیخلاف سیریز اور ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کب کیا جائے گا؟
-
پی ایس ایل کی سیالکوٹ فرنچائز کا نام باضابطہ طور پر سامنے آگیا
-
پریذیڈنٹ ٹرافی میچز کیلئے ویسٹ انڈین امپائر کی پاکستان آمد
-
بنگلا دیش کے بھارت نہ جانے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، موقف کی حمایت
-
بھارت کےکہنے پر آئی سی سی کا دباؤ قبول نہیں کرینگے، بنگلادیشی اسپورٹس ایڈوائزر
-
پی ایس ایل 11: آکشن سے قبل لوکل کھلاڑیوں کی نئی ممکنہ کیٹیگریز سامنے آ گئی
-
دوحا: شوٹ گن چیمپئن شپ، کرنل فرخ ندیم نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا
-
انڈر 19 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے جاپان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا
-
20 سال سے ملک میں ہاکی سے کھلواڑ ہو رہا ہے، شہناز شیخ
-
روسی ٹینس اسٹار کا کوچ پر تبصرہ، سب قہقہے لگانے پر مجبور
-
شعیب ملک نے پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا