February 12, 2025 | 03:21 pm

ہم فائنل کےلیےپوری طرح تیار ہیں: مائیکل بریسویل

تین ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے آلراؤنڈر مائیکل بریسویل کا کہنا ہے کہ ہم فائنل کےلیےپوری طرح تیار ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکل بریسویل نے کہا کہ پاکستان ہو یا جنوبی افریقہ فائنل میں فرق نہیں پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقتچیمپئنز ٹرافی پرنہیں بلکہ تین ملکی سیریز کےفائنل پر نظریں ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مائیکل بریسویل نے کہا کہ پاکستان ہمارےدوسرے گھر کی طرح ہے ، یہاں پر آکر ہمیشہ کی طرح انجوائےکررہےہیں۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں میچ جاری جہاں جنوبی افریقی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہی ہے۔

نیوزی لینڈ ٹیم نے اس سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے اور دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔