پاکستان نے ون ڈے میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی
سہ فریقی سیریز کے تیسرے اور اہم میچ میں پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا۔
جنوبی افریقہ کا 353 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر 49ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے شاندار سنچریاں بنائیں۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 91 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ بابر اعظم 23، سعود شکیل 15 اور فخر زمان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تاہم چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے درمیان 262 رنز کی ریکارڈ ساز پارٹنرشپ بنی۔ سلمان علی آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب پاکستان ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 350 یا اس سے زائد کا ہدف عبور کیا ہو۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 352 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجادیا۔ ہینرک کلاسین 87، میتھیو بریٹزکی 83 اور ٹیمبا باووما 82 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
کائل ویریانے نے 32 گیندوں پر 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ساڑھے تین سو کے ہندسے کے پار پہنچایا۔
انکے علاوہ ٹونی ڈی زورزی نے 22 اور کوربن بوش نے 15 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ کے علاوہ تمام بولرز نے 6 سے زائد اوسط سے رنز دیے۔ تاہم اس کے باوجود شاہین آفریدی دو جبکہ نسیم شاہ اور خوشدل شاہ ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف اہم میچ کے لیے پاکستان کی فائنل الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔
پاکستان ٹیم میں کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو جبکہ حارث رؤف کی جگہ پر محمد حسنین کو ٹیم کو شامل کیا گیا۔
قومی ٹیم کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ اور ابرار احمد پر مشتمل تھی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا فائنل 14 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں کو ہی گروپ میچز میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
-
بابر اعظم کو اسٹیو اسمتھ کے اسٹرائیک نہ دینے پر ناراضی، رانا نوید الحسن کا تبصرہ
-
محسن نقوی کا پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے لیے خوشخبریوں کا عندیہ
-
زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے کورٹنی والش کی خدمات حاصل کرلی
-
پی ایس ایل سیزن 11سے متعلق گورننگ کونسل کا اجلاس
-
اسٹیواسمتھ کا بابراعظم کواسٹرائیک نہ دینے کیلئے سنگل لینے سے گریز
-
ساف فٹسال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیدی
-
انڈین اوپن بیڈمنٹن، بھارت میں انتظامات و سہولتوں پر تنقید
-
بگ بیش لیگ: اسٹیو اسمتھ کی برق رفتار سنچری، ٹیم کو کامیابی دلوادی
-
مائیک ہیسن کے فیملی کے ہمراہ لاہور کے سیر سپاٹے
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ
-
انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلش ٹیم نے پاکستان کو 37 رنز سے ہرا دیا
-
پنجاب میں خواتین کیلئے سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ کرانے کا اعلان