February 12, 2025 | 11:37 am

چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل نہ ہونے والے حسن علی کی اسکواڈ پر رائے

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا اسکواڈ میرے لیے بہترین ہے اور اسے ہی سپورٹ کرنا چاہیے ۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہو ئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ 2017 کی چیمپئینز ٹرافی کی یادیں اب بھی تازہ ہیں یہ ہم سب کے لیے بڑی شاندار رہی تھی اس لیے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا وہ لمحہ ہم کبھی نہیں بھلا سکتے اس وقت نوجوان کھلاڑی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشاں تھے ۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کا اسکواڈ

حسن علی نے کہا کہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ اب چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو رہی ہے، نوجوان ٹیلنٹ کے لیے ایونٹ کا یہاں ہونا بہت ضروری تھا، مجھے اُمید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے میرا یہی بہترین اسکواڈ ہے، انہی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے کوئی اگر مگر نہیں ہونا چاہیے۔

حسن علی نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو شامل کیا ہے۔