اسپنر میتھو کوہنیمن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آسٹریلیا کے اسپنر میتھو کوہنیمن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے اور کرکٹ آسٹریلیا نے بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
واضح رہے کہ بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے میتھیو کوہنیمن نے آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
میتھیو کوہنیمن نے آسٹریلیا کی جانب سے سیریز میں سب سے16 زیادہ وکٹیں حاصل کی تھی۔
بولنگ ایکشن کو گال میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکوک قرار دیا گیا اور میچ آفیشلز نے بائیں ہاتھ کے اسپنر کے ایکشن کو مشکوک اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ میتھیو کوہنیمن کے بولنگ ایکشن کا اب باضابطہ تجزیہ کرایا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میتھیو کوہنیمن کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ رپورٹ ہونے کے 14 روز کے اندر کرایا جائے گا۔
خیال رہے کہ اسپنر میتھیو کوہنیمن ڈومیسٹک کرکٹ میں بولنگ کرسکتے ہیں مگر وہ انٹر نیشنل لیول پر بولنگ نہیں کرا سکتے۔
-
کراؤڈ کو پی ایس ایل میں لانے کی پوری کوشش کرینگے: محسن نقوی
-
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو بھی ہرادیا، 24 رنز سے فاتح
-
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا
-
ویمن ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنے کی بہت ضرورت ہے: وہاب ریاض
-
ایک اچھے بولر کو ہر جگہ بولنگ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے: محمد علی
-
فیفا سیریز ، موریطانیہ کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 سے شکست
-
پی ایس ایل11: حیدرآباد کنگزمین کی لگاتار دوسری فتح، اسلام آباد کو 6 وکٹ سے ہرا دیا
-
پی ایس ایل کھیلنے والے دو بنگلادیشی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع
-
سری لنکا کے چارتھ اسالنکا پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے
-
پی ایس ایل 20 میچز مکمل، پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی آگے
-
پی ایس ایل کا حصہ بننا شاندار تجربہ ہے: ڈیون کونوے
-
حیدرآباد نے کراچی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل میں پہلی کامیابی حاصل کرلی