February 12, 2025 | 09:18 am

چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے افغانستان ٹیم پاکستان پہنچ گئی

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

افغانستان کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

آئی سی سی کے میگا ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

افغانستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقہ سے کراچی میں کھیلے گی پھر 26 فروری کو انگلینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں اور 28 فروری کو آسٹریلیا سے لاہور میں میچ شیڈول ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے چار ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ریزور کھلاڑیوں میں شامل ننغائل خروتی کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ مجیب الرحمان مکمل فٹ ہونے تک ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔