February 12, 2025 | 09:04 am

تین ملکی سیریز کا اہم مقابلہ آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا

ٹرائی نیشن کا سریز کا اہم مقابلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا اور آج کی فاتح ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم نے آج کے اس اہم میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا ہے جس کے مطابق ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

کامران غلام کی جگہ اسکواڈ میں سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

پاکستان الیون میں فخر زمان ، بابر اعظم، سعود شکیل ، محمد رضوان اور سلمان آغا شامل ہیں۔

ان کے علاوہ طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

سیمی فائنل کی صورت اختیار کر جانے والا یہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دن 2 بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب فاسٹ بولر عاکف جاوید کو حارث رؤف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، حارث رؤف انجری کی وجہ سے سہ فریقی سیریز کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔