February 12, 2025 | 08:32 am

چیمپئنز ٹرافی کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی ٹیم نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

میگا ایونٹ میں پیٹ کمنز کے باہر ہوجانے کے باعث اب آسٹریلوی ٹیم کی قیادت اسٹیو اسمتھ کریں گے۔

اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں سین ایبٹ، الیکس کیری، بین ڈار شیوس ، نیتھن ایلس ، جیک فریسر اور ایرون ہارڈ ی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس ، سپینسر جانسن، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل ، تنویر سنگھا ، میتھیو شارٹ اور ایڈم ذمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا کا ایک اور اہم کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا

اسکواڈ کے حوالے سے چیئرمین سلیکشن پینل جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اسکواڈ میں انجریز اور ریٹائرمنٹ کی وجہ سے متعدد تبدیلیاں کرنا پڑیں ہیں۔

جارج بیلی نے کہا کہ ہم نے ان کھلاڑیوں کو بلایا ہے جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔