February 12, 2025 | 08:11 am

آسٹریلیا کا ایک اور اہم کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی اور فاسٹ بولر میچل اسٹارک ذاتی وجوہات کی بنیاد پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے دستبرادر ہو گئے ہیں۔

اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ میچل اسٹارک کے فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں اور میچل اسٹارک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور میچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔

جبکہ آل راونڈر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر لے لی ہے۔