February 12, 2025 | 07:58 am

فاسٹ بولر جسپرت بمرا چیمپئنز ٹرافی سے باہر

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے جسپریت بمرا کی عدم دستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمرا بیک انجری کی وجہ سےچیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔

اب اس صورتحال کے بعد جسپریت بمرا کی جگہ ہرشیت رانا کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

بھارتی بورڈ کا یہ بھی بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں وارون چکرورتھی کو یشسوی جیسوال کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔