کیوی کوچ کا ہائبرڈ ماڈل کے سوال کا جواب دینے سے گریز

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولنگ کوچ جیکب اورم چیمپئز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل سے متعلق سوال دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کا جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ ٹریننگ کےلیے پُرجوش ہیں۔ لمبے سفر کے بعد یہاں پہنچے ہیں، دبئی میں بھی وقت کچھ گزارا۔
جیکب اورم نے کہا کہ ہم نے ان کنڈیشنز میں بہت کرکٹ کھیلی ہے، یہ کنڈیشنز نئی نہیں ہیں، کھلاڑی ان کنڈیشنز کے عادی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ سہ فریقی سیریز کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہونا اچھی چیز ہے، اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان کے خلاف بھی کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔
اورم نے کہا کہ ہمیں اپنا کمبینیشن بنانے کا موقع ملے گا، ہم اس وقت مثبت موڈ میں ہیں، ہم پاکستان کے خلاف بہت کھیل چکے ہیں۔ سہ فریقی سیریز سے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں اکثر کھیلتے رہے ہیں اس لیے کھلاڑیوں کو علم ہے کہ کیسے کھیلنا ہے، میں 2003 میں شاید یہاں آیا تھا، لمبے عرصے کے بعد آنا مجھے اچھا لگ رہا ہے۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولنگ کوچ ایک سوال کے جواب میں بولے، ’میں ہائی برڈ ماڈل سے خوش ہوں، آپ نے مجھ سے یہ سوال کیا ہے۔ میں اس کا جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔‘
انکا کہنا تھا کہ ہمیں جو کہا گیا ہے وہ کریں گے، پاکستان اور بنگلادیش کے ساتھ پاکستان میں کھیل رہے ہیں اور بھارت کے ساتھ دبئی میں۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی خوبصورتی یہی ہے کہ سب ٹیموں کے پاس برابر کا موقع ہے، کوئی بھی ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔
-
کوشش کریں گے اگلے میچز میں اچھا کھیلیں: خوش دل شاہ
-
مینجمنٹ ، کوچز اور کھلاڑیوں کی بار بار تبدیلیوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا: انضمام الحق
-
پی ایس ایل ٹرافی کا کراچی کا دو روزہ دورہ مکمل، لیاری آمد پر لیوا ڈانس بھی کیا گیا
-
پی ایس ایل سے علیحدگی پر پی سی بی کا جنوبی افریقہ کے کوربن بوش کو قانونی نوٹس
-
پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی ہرا دیا
-
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی قومی کرکٹرز پر سخت تنقید
-
پاکستان ٹیم کی ہیگلے اوول گراؤنڈ میں روایتی ویلکم تقریب
-
چیمپئنز ٹرافی کی جیت پر بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا
-
پاکستانی فینز ہم سے خوش نہیں کیونکہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
رمضان میں کرکٹ کا بخار، معروف کرکٹ ویب سائٹ نے کراچی کی ویڈیو جاری کردی
-
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ملک بھر میں سفر شروع
-
پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 اتوار کو کھیلا جائے گا