پی سی بی کی جانب سے ورکرز کیلئے لنچ کا اہتمام، دعوت کا مینیو کیا ہوگا؟

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن میں شامل تمام مزدوروں کو کل دوپہر کے کھانے پر مدعو کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے دوپہر کے کھانے پر1500 ورکرز کو مدعو کرنے کا پلان ہے اور نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں ورکرز کو کھانا دیا جائے گا۔
قذافی اسٹیڈیم کو اپگریڈ کرنے والے ورکرز کے کھانے کے لیے مینیو بھی تیار کر لیا گیا ہے جس میں مٹن قورمہ، بیف پلاؤ، چکن روسٹ، روغنی نان، زردہ، رائتہ اور سلاد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دن رات کام کرنے والے ورکرز کا شکریہ ادا کریں گے۔

علم میں رہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کل شام 7 بجے ہوگی اور وزیر اعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے پھر پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی کی جائے گی۔
اس تقریب میں لائٹ شو اور انفرادی پرفارمنس بھی پیش کی جائیں گی جس کے لیے شائقین کرکٹ کےلیے داخلہ فری ہوگا اور اسٹیڈیم کے دروازے ساڑھے پانچ بجے کھولے جائیں گے۔
-
بابر اعظم بڑا پلیئر ہے، بیڈ پیچ سب پر آتا ہے: انضمام الحق
-
پی ایس ایل ٹرافی کا کراچی کا دو روزہ دورہ مکمل، لیاری آمد پر لیوا ڈانس بھی کیا گیا
-
پی ایس ایل سے علیحدگی پر پی سی بی کا جنوبی افریقہ کے کوربن بوش کو قانونی نوٹس
-
پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی ہرا دیا
-
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی قومی کرکٹرز پر سخت تنقید
-
پاکستان ٹیم کی ہیگلے اوول گراؤنڈ میں روایتی ویلکم تقریب
-
چیمپئنز ٹرافی کی جیت پر بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا
-
پاکستانی فینز ہم سے خوش نہیں کیونکہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
رمضان میں کرکٹ کا بخار، معروف کرکٹ ویب سائٹ نے کراچی کی ویڈیو جاری کردی
-
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ملک بھر میں سفر شروع
-
پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 اتوار کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم اینڈ اوے سیریز میں جرمانوں کا سامنا