February 06, 2025 | 01:16 pm

کپتان پیٹ کمنز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز باہر ہو گئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری سےصحتیاب نہیں ہو سکے۔

خیال رہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، جوش ہیزل کو کولہے میں تکلیف کا سامنا ہے اور ری ہیب کے لیے ان کو ابھی وقت درکار ہے۔

جبکہ مارکوس اسٹوئنس نے آج ہی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے اور آل راؤنڈر میچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔

اس صورتحال کے بعد اب آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کرنا پڑ گئیں ہیں، چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ سے باہر ہونے والے یہ چاروں کھلاڑی ورلڈ کپ 2023 کی وننگ ٹیم کا حصہ تھے۔

اس بارے میں چیف سلیکٹر جارج بیلے کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور میچل مارش کو انجریز کا سامنا ہے اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ کھلاڑی مکمل فٹ نہیں ہو سکے۔

کرکٹ آسٹریلیا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر اسکواڈ کو حتمی شکل دے گا۔