February 06, 2025 | 12:58 pm

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تشہیری پوسٹر پر ویرات کوہلی نمایاں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور میں جاری تشہیری پوسٹر نے خاص  توجہ حاصل کر لی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آویزاں کئے گئے پوسٹر میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی فرنٹ پر تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے جس سے ایک بار پھر اہل پاکستان کی کشادہ دلی کا ثبوت ملتا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان آنے سے بھارتی ٹیم کے ساتھ ساتھ اب بھارت کی جانب سے میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے ایونٹ کے لیے پاکستان آنے سے گریز کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جواگل سری ناتھ نے آئی سی سی سے چھٹیاں لے لیں جبکہ نیتن مینن نے ذاتی وجوہات کی بنا پر دورہ پاکستان سے معذرت کی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی پھر 23 فروری کو پاکستان سے آمنا سامنا ہوگا اور 2 مارچ کو نیوزی لینڈ سے میچ شیڈول ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے افتتاحی میچ سے ہوگا۔