February 06, 2025 | 09:53 am

ٹرائی نیشن سیریز: نیوزی لینڈ ٹیم آج پریکٹس کا آغاز کرے گی

تین ملکی سیریز کےلیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

پاکستانی ٹیم نے دوسرے روز بھی ٹریننگ کی اور پریکٹس میچ بھی کھیلا۔

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تین ملکی سیریز بڑی معاون ثابت ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کمبی نیشن بنانے پر توجہ مرکوز رکھی ہے، یہ نہیں دیکھا کہ کون کتنے عرصے بعد آیا اور کون نہیں آیا، اپنی رائے دینے کا حق ہر شخص کو ہے ۔

سہ فریقی میچوں کا شیڈول: ( ڈے نائٹ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے جبکہ دن کا میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا)

8 فروری پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ( ڈے نائٹ ) ۔ قذافی اسٹیڈیم

10 فروری نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ ( ڈے میچ )۔ قذافی اسٹیڈیم

12 فروری پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ( ڈے نائٹ )۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی

فائنل 14 فروری۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی