شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب اختر نے کہا کہ ایونٹ میں افغانستان کی ٹیم نے میچورٹی کا مظاہرہ کیا تو وہ سیمی فائنل کھیل سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔
سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ افغان ٹیم میچورٹی کا مظاہرہ کرے گی تو سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، افغان ٹیم کے بیٹرز میں تحمل آگیا تو یہ حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پُرامید ہوں کہ پاکستان 23 فروری کے میچ میں بھارت کو شکست دے گا، میں کہتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کو تو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلنا چاہیے۔
شعیب اختر نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی توگرین شرٹس آدھا ٹورنامنٹ جیت لے گی۔
انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر پی سی بی کو مبارک دیتا ہوں، چمپیئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں، ٹیم سلیکشن پر اب سوال نہ اُٹھائیں۔
-
ٹین ایجر ٹینس اسٹار نے ورلڈ نمبر ون آرینا سبالنکا کو فائنل میں ہرا دیا
-
آسٹریلیا میں ہیٹ ویو کے دوران میچ میں کرکٹر انتقال کرگیا
-
کوشش کریں گے اگلے میچز میں اچھا کھیلیں: خوش دل شاہ
-
مینجمنٹ ، کوچز اور کھلاڑیوں کی بار بار تبدیلیوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا: انضمام الحق
-
پی ایس ایل ٹرافی کا کراچی کا دو روزہ دورہ مکمل، لیاری آمد پر لیوا ڈانس بھی کیا گیا
-
پی ایس ایل سے علیحدگی پر پی سی بی کا جنوبی افریقہ کے کوربن بوش کو قانونی نوٹس
-
پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی ہرا دیا
-
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی قومی کرکٹرز پر سخت تنقید
-
پاکستان ٹیم کی ہیگلے اوول گراؤنڈ میں روایتی ویلکم تقریب
-
چیمپئنز ٹرافی کی جیت پر بھارتی کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا
-
پاکستانی فینز ہم سے خوش نہیں کیونکہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
رمضان میں کرکٹ کا بخار، معروف کرکٹ ویب سائٹ نے کراچی کی ویڈیو جاری کردی