عاقب جاوید نے فہیم اشرف کی اسکواڈ میں شمولیت پر وضاحت دےدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فہیم اشرف کو قومی اسکواڈ میں شامل کرنے کی وضاحت دیدی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید نے کہا کہ فہیم اشرف کو اس لیے شامل کیا ہے کہ وہ پیس کے ساتھ بیٹنگ بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف آل راؤنڈراور اچھا آپشن ہے، وہ پیس کے ساتھ بیٹنگ بھی کرتے ہیں، اس آپشن کو ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینٹر پچ پر بیٹنگ کا موقع ملے تو پھر میچ سیناریوں کا زیادہ فائدہ ہوتا ہے، نیٹس کے مقابلے میں کھلاڑی میچ سیناریوں سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں سیزن کا آغاز تھا، پچز مشکل تھیں، چیمپئینز ٹرافی سے پہلے سہ ملکی سیریز بڑی معاون ثابت ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پلئینگ الیون میں ایک ہی اسپنر کھیلتا ہے، اگر کوئی انجری ہوتی ہے تو اسپنر کو تبدیل کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ ٹاپ 7 بیٹرز میں ہمارے پاس اسپنر کا آپشن ہوتا ہے۔
عبوری ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں یہی ٹیم فائنل رہے گی، ابرار احمد کے ہوتے ممکن نہیں کہ آپ دو اسپنرز کے ساتھ کھیلیں، عامر جمال پر بات ہوئی تھی وہ زیادہ ون ڈے نہیں کھیلے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں فائدہ ہے کہ ہم پاکستان میں کھیل رہے ہیں، کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے ٹی ٹونٹی میں 200 رنز آسانی سے بنتے ہیں تو ون ڈے میں 300 رنز ہوجاتے ہیں اور ہونے بھی چاہئیں۔
عاقب جاوید نے کہا کہ سفیان مقیم صرف ایک ون ڈے میچ کھیلے ہیں، خوشدل شاہ پر آسٹریلیا جانے سے پہلے بھی بات ہوئی، ان کنڈیشنز میں وہ اچھا کھیلتے ہیں۔ صائم ایوب کی غیر موجودگی میں ہمیں خوشدل شاہ پر غور کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کمبی نیشن بنانے پر فوکس کیا اور ہم یہ نہیں دیکھتے کہ کون کتنے عرصے کے بعد آیا کون نہیں آیا۔ حسیب اللّٰہ ساؤتھ افریقہ میں ان فٹ ہوئے، دوسرا وکٹ کیپر آپ کو کنکشن کی وجہ سے رکھنا پڑتا ہے۔
عبوری ہیڈ کوچ نے کہا کہ جسپریت بمرا کی فکر بھارتی ٹیم کو ہونا چاہیے، وہ اُن کا پلس پوائنٹ ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کی خوبصورتی یہی ہے کہ سب ٹیمیں یکساں ہوتی ہیں۔
-
بابر اعظم کو اسٹیو اسمتھ کے اسٹرائیک نہ دینے پر ناراضی، رانا نوید الحسن کا تبصرہ
-
محسن نقوی کا پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے لیے خوشخبریوں کا عندیہ
-
زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے کورٹنی والش کی خدمات حاصل کرلی
-
پی ایس ایل سیزن 11سے متعلق گورننگ کونسل کا اجلاس
-
اسٹیواسمتھ کا بابراعظم کواسٹرائیک نہ دینے کیلئے سنگل لینے سے گریز
-
ساف فٹسال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیدی
-
انڈین اوپن بیڈمنٹن، بھارت میں انتظامات و سہولتوں پر تنقید
-
بگ بیش لیگ: اسٹیو اسمتھ کی برق رفتار سنچری، ٹیم کو کامیابی دلوادی
-
مائیک ہیسن کے فیملی کے ہمراہ لاہور کے سیر سپاٹے
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ
-
انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلش ٹیم نے پاکستان کو 37 رنز سے ہرا دیا
-
پنجاب میں خواتین کیلئے سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ کرانے کا اعلان