January 24, 2025 | 03:33 pm

نوواک جوکووچ کا گیارہویں مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے کاخواب چکنا چور

آسٹریلین اوپن ٹینس میں سربیا کے نوواک جوکووچ کا گیارہویں مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے کاخواب چکنا چور ہوگیا۔

نوواک جوکووچ ان فٹ ہونے کے سبب ایلگزینڈر زیوریو کے خلاف سیمی فائنل میں پہلا سیٹ ہارنے کے بعد ریٹائر ہوگئے ۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جوکووچ کوارٹر فائنل میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

سیمی فائنل میں نواک جوکووچ کا مقابلہ جرمنی کے الگزینڈر زیورو سے تھا جنہوں نے پہلے سیٹ میں سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔

جوکووچ کا کہنا تھا کہ پہلے سیٹ کے خاتمے پر وہ پاؤں میں شدید درد محسوس کرنے لگے تھے جو اُن کی برداشت سے باہر ہوچکا تھا اسی لیے اُنہوں نے کھیل نہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔