January 24, 2025 | 03:28 pm

چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم کے باہر بھی فنشنگ کے کام میں تیزی آ گئی

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں تیاریوں کا کام تیزی سے جاری ہے ایسے میں قذافی اسٹیڈیم کے باہر بھی فنشنگ کے کام میں تیزی آ گئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ کے سامنے سڑک کی تعمیر کا شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں دو جدید اسکور اسکرینیں نصب کر دی گئیں ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس ٹاورز پر ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا چکی ہیں، اسٹیڈیم میں فینز کی تفریح کے لیے لائٹس شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے والے مزدوروں کو ظہرانہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی کنسٹرکشن کے دوران کام کرنے والوں کو محسن نقوی کی جانب سے 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا اور انہیں قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔