January 24, 2025 | 02:15 pm

آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم شامل نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیم آف دی ایئر 2024 میں پاکستان کے 3، سری لنکا کے 4 اور افغانستان کے 3 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کا بھی ایک کرکٹر شامل ہے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں جبکہ افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز، عظمت اللہ عمر زئی اور اللہ محمد غضنفر شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں کوئی بھارتی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا

ان کے علاوہ سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا، وکٹ کیپر بیٹر کوشال مینڈس، ونندو ہسارنگا اور چارتھ اسالنکا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردردفورڈ ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔