January 24, 2025 | 09:41 am
قذافی اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن میں شامل مزدوروں کو ظہرانہ دینے کا اعلان

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے والے مزدوروں کو ظہرانہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی کنسٹرکشن کے دوران کام کرنے والوں کو محسن نقوی کی جانب سے 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی دن رات ایک کر کے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے۔
قذافی اسٹیڈیم کی نئی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔
علم میں رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں سہہ فریقی سیریز کے دو میچز کھیلے جائیں گے اور پھر چیمپئنز ٹرافی کا بھی پہلا میچ 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید خبریں
-
انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ: پاکستان چین کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
-
بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
-
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی واجب الادا رقم کے تاحال منتظر
-
ٹیسٹ رینکنگ: زمبابوے کیخلاف ٹرپل سنچری کرنیوالے ویان مولڈر کی لمبی چھلانگ
-
لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا کل سے آغاز ہوگا
-
بھارتی کرکٹر یش دیال نے ہراسانی کیس میں خاموشی توڑ دی
-
قطری شہزادی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا
-
محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق کی ملاقات
-
نوید اکرم چیمہ کی طرف سے ٹیم ڈنر کا اہتمام
-
ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان، پاکستان شاہینز کا پہلا میچ 14 اگست کو ہوگا
-
بنگلہ دیش کیخلاف تربیتی کیمپ میں بابر، رضوان اور شاہین بھی شریک ہوں گے
-
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے جیت لی