January 24, 2025 | 08:52 am

چیمپئنز ٹرافی: قذافی اسٹیڈیم میں دو جدید اسکرینیں نصب

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم میں دو جدید اسکور اسکرینیں نصب کر دی گئیں ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کے لیے بڑی اسکور اسکرینیں اسٹیڈیم کے دائیں اور بائیں جانب نصب کی گئیں ہیں۔

اسٹیڈیم میں کرکٹ فینز ان جدید اسکرینوں سے لطف اندوز ہوں گے، نصب کی گئی اسکرینوں کی ٹیسٹنگ جاری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم کی نئی جھلک دنیا کے سامنے پیش

اس کے علاوہ فلڈ لائٹس ٹاورز پر ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا چکی ہیں، اسٹیڈیم میں فینز کی تفریح کے لیے لائٹس شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کی فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میچ 22 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔